Saturday, April 20, 2024

کراچی : نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کچرے کے ڈھیر کے درمیان کھیل کے میدان آباد کرلئے

کراچی : نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کچرے کے ڈھیر کے درمیان کھیل کے میدان آباد کرلئے
May 28, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں کھیل کے بہت سے میدان  لینڈ مافیا اور چائنا کٹنگ کی نذر ہوگئےہیں مگر کچھ اہل دل ایسے بھی ہیں، جنہوں نےاپنی مدد آپ کے تحت کچرے کےدرمیان ہی کھیل کےمیدان آباد کرلئے۔ تفصیلات کےمطابق کھیل کود سےجنون کی حد تک محبت ہوتو کوئی بھی چیز رکاوٹ نہیں بن سکتی،اس بات کا جیتا جاگتا ثبوت ہےقیوم آباد کےیہ نوجوان جو کچرے کے درمیان نیٹ لگاکر شوٹنگ بال کھیلنے میں مصروف ہیں ،کراچی میں جہاں کھیل کےمیدان لینڈ مافیا اور چائنا کٹنگ کی نذر ہوچکے ہیں،وہیں شاہ صاحب اور ملک صاحب جیسےافراد نےیہ گراونڈ آباد کیا ہے۔ دن بھر محنت مزدوری کرنےوالوں کیلئےیہ گراونڈ کسی نعمت سےکم نہیں،بلاامتیاز رنگ ونسل ہر کوئی یہاں آکر کھیلنا شروع کردیتا ہےکہتے ہیں کئی جگہ نیٹ لگایا مگر قبضہ ہو گیا۔ گندگی کے درمیان کھیل میں مصروف یہ نوجوان اس بات کا پیغام دے رہےہیں کہ اگر شوق اور لگن ہوتو کہیں بھی اپنے شوق کا سامان کیا جاسکتا ہے۔