Sunday, May 19, 2024

کراچی، نوجوان پر تشدد کرنیوالے بااثر شخص کے 3 گارڈز گرفتار

کراچی، نوجوان پر تشدد کرنیوالے بااثر شخص کے 3 گارڈز گرفتار
October 7, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی میں نوجوان پر بدترین تشدد کرنے والے بااثر شخص کے 3 گارڈز کو گرفتار جبکہ اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ کراچی میں او لیول کا 18 سالہ طالب نجم گھر سے کھانا لینے کیلئے صبا کمرشل ایریا گیاجہاں بااثر شخص کے 10 سے زائد گارڈز نے راستہ نہ دینے پراسے تشدد کا نشانہ بنایا جس کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کیا گیا۔ نوجوان نجم کا جناح اسپتال میں میڈیکل کیا گیا ، میڈیکل رپورٹ کی کاپی نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کرلی۔ نجم کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کیا گیا، ہاتھ کی انگلی بھی ٹوٹ گئی، میڈیکل رپورٹ تھانے میں جمع کروادی گئی۔ نجم کی والدہ کا کہنا ہے کہ امید ہے بیٹے کو انصاف ملے گا، ایس پی کلفٹن سوہائے عزیز کہتی ہیں او لیول کے طالب علم پر تشدد کیا گیا، فوٹیج سمیت شواہد کا جائزہ لے کر کارروائی ہوگی۔