Thursday, March 28, 2024

کراچی : ننھے منے بچوں کی جشن آمد رسول ﷺ کے سلسلے میں ریلی

کراچی : ننھے منے بچوں کی جشن آمد رسول ﷺ کے سلسلے میں ریلی
December 22, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں درود و سلام کی صداو¿ں نے سماں باندھ دیا۔ شہری اپنے اپنے انداز میں عشق رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا اظہار کر تے نظر آتے ہیں۔ اسی طرح کراچی کے علاقے گولیمار میں بھی معصوم اور ننھے مدنی منوں نے ریلی نکال کر دیکھنے والوں کا ایمان تازہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ گولی مار میں جشن آمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم منانے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عقیدت میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں ننھے منے بچوں نے شرکت کی۔ مدنی منوں کی یہ ریلی جہاں جہاں سے گذرتی فضا درودوسلام کی صداو¿ں سے گونجنے لگتی۔ ریلی کے منتظم قاری فیضان کا کہنا تھا کہ وہ ہرسال ربیع الاول کے مہینے میں عشق مصطفی کے اظہار کے لیے بچوں کی ریلی نکالتے ہیں۔ ریلی میں شریک بچوں کا کہنا تھا کہ وہ بارہ ربیع الاول کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے بھرپور محنت کرتے ہیں۔ ریلی کی گزرگاہوں پر بھی جگہ جگہ بارہ ربیع الاول کے لئے خیر مقدمی بینرز سبز پرچم اور پوسٹرز آویزاں دکھائی دیے۔