Sunday, May 12, 2024

کراچی، نماز اجتماع رکوانے پر مشتعل افراد کے حملے میں خاتون ایس ایچ او زخمی

کراچی، نماز اجتماع رکوانے پر مشتعل افراد کے حملے میں خاتون ایس ایچ او زخمی
April 10, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے پیرآباد میں پولیس کی طرف سے نماز اجتماع رکوانے پر مشتعل افراد نے حملہ کرکے خاتون ایس ایچ او شرافت خان کو زخمی کردیا، واقعہ کا مقدمہ مسجد انتظامیہ اور نامعلوم افراد کےخلاف درج کرلیا گیا۔ سندھ میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر صوبائی حکومت کی جانب سے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی۔ کراچی پیرآباد میں عوام نے ایک بار پھرحکومتی پابندی کی دھجیاں اُڑا دیں۔ پیرآباد کی مقامی مسجد میں نماز جمعہ اجتماع کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو چند مشتعل افراد نے اہلکاروں میں پر حملہ کردیا اس دوران ہوئی دھکم پیل میں خاتون ایس ایچ او شرافت خان بھی زخمی ہوگئیں۔ دوسری جانب مسجد میں موجود لوگوں کا موقف ہے کہ پولیس مسجد میں گھس کر  سب سے بدتمیزی کی۔ واقعہ کے بعد پولیس نے اطراف کی گلیوں کو سیل کردیا اور حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیئے۔ واقعہ کے بعد ایس پی اورنگی ٹاون سمیت دیگر افسر تھانہ پیر آباد پہنچ گئے جبکہ سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈی آئی جی غربی سے رپورٹ طلب کرلی۔