Monday, September 16, 2024

کراچی: نقیب اللہ کو انصاف دلوانے کیلئے سہراب گوٹھ پر جرگے کا 8 واں دن

کراچی: نقیب اللہ کو انصاف دلوانے کیلئے سہراب گوٹھ پر جرگے کا 8 واں دن
January 29, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی میں نقیب اللہ کو انصاف دلوانے کے لئے سہراب گوٹھ پر لگائے گئے جرگے کا آج آٹھواں دن ہے ۔
کیمپ میں بیٹھے شہری حیران ہیں کہ اب تک نہ راو انوار گرفتار ہوا اور نہ اسکا کوئی قریبی ساتھی ۔
کیمپ میں موجود افراد نے کہا کہ نقیب اللہ سمیت ہر بے گناہ مارے جانے والے شہری کا قتل کا حساب ہونا چاہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک نقیب کو انصاف نہیں ملتا کیمپ لگا رہے گا ۔
ادھر ملیر پولیس کے متاثرین بھی کیمپ کا رخ کر رہے ہیں ۔ کسی کابھائی بے موت مارا گیا تو کسی کا بیٹا لاپتہ ہے ۔