Friday, April 26, 2024

کراچی: نصرت بھٹو کالونی میں 50 بستروں کا اسپتال سیاست کا گڑھ بن گیا، دوائیاں نہ دیگر اسٹاف

کراچی: نصرت بھٹو کالونی میں 50 بستروں کا اسپتال سیاست کا گڑھ بن گیا، دوائیاں نہ دیگر اسٹاف
May 31, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کے علاقے نصرت بھٹو کالونی میں واقع پچاس بستروں کا اسپتال سیاست کا گڑھ بن گیا۔ یہاں علاج معالجہ برائے نام ہے۔ مریض آنے سے گھبراتے ہیں۔ اسپتال کے باہر تجاوزات مافیا کی بھرمار ہے۔ سیاسی جماعتوں کے نعرے، پوسٹر، وال چاکنگ اور الیکشن آفس بھی۔ یہ کسی سیاسی جماعت کا دفتر نہیں بلکہ نصرت بھٹو کالونی میں پچاس بستروں کی ڈسپنسری ہے وہ بھی برائے نام۔ خواتین کے لیے مخصوص اس ڈسپنسری میں گنتی کی تین ڈاکٹرز آتی ہیں۔ دوائیاں ہیں نہ دیگر اسٹاف نائنٹی ٹو نیوز کی ٹیم جب ڈسپنسری پہنچی تو علاقہ مکینوں نے شکایت کے انبار لگا دیئے۔ کوئی اسٹاف نہیں ہے۔ خواتین کی او پی ڈی ہے لیکن آنے جانے میں مشکلات ہیں۔ عوام کی شکایتوں پر جب لیڈی ڈاکٹر سے سوال کیا تو موصوفہ کو غصہ آگیا۔ ابھی نائنٹی ٹو نیوز کی ٹیم کوریج کر ہی رہی تھی کہ پولیس بھی پہنچ گئی۔ اسپتال کے اندر تو قبضہ ہے ہی مگر باہر بھی  تجاوزات کی بھرمار ہے۔