Thursday, April 25, 2024

کراچی ، نشوہ کے والد کو ایس پی گلشن کی جانب سے دھمکیوں کی تحقیقات مکمل

کراچی ، نشوہ کے والد کو ایس پی گلشن کی جانب سے دھمکیوں کی تحقیقات مکمل
April 17, 2019

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے دارالصحت اسپتال میں 9ماہ کی نشوہ کوانجکشن کی اوورڈوز دینے  کے معاملے میں   بچی کے والد کو ایس پی گلشن کی جانب سے مبینہ دھمکیوں کی تحقیقات مکمل کرلی گئیں۔

ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی نے انکوائری رپورٹ کراچی پولیس چیف کو بھجوادی ، ایس پی گلشن طاہر نورانی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش  بھی کی گئی ۔

ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی نے انکوائری رپورٹ کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کو بھجوادی ، رپورٹ میں کہا گیا کہ ایس پی کا رویہ غیر ذمہ درانہ اور غیر سنجیدہ تھا ۔

نوماہ کی نشوہ زندگی کی جانب لوٹنے لگی ، اسپتال میں بچی کو نلکی کے ذریعے ہلکی پھلکی خوراک دی گئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بچی اب  بھی آئی سی یو میں ہے، تاہم آکسیجن ہٹادی گئی ۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ نشوہ کی صحت کچھ بہترہونے کے بعداسےآکوپیشنل تھراپی دی جائے گی۔