Thursday, April 25, 2024

کراچی، نشئی نے موٹرسائیکل چوری کرکے 500 روپے میں فروخت کردی

کراچی، نشئی نے موٹرسائیکل چوری کرکے 500 روپے میں فروخت کردی
July 23, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں نشئی نے موٹرسائیکل چوری کرکے 500 روپے میں فروخت کردی۔ نشئی ملزم ساتھی سمیت گرفتار ہوگیا۔ کراچی میں نشئی کے موٹرسائیکل چوری کے بعد 500 میں فرخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملزم نے گلستان جوہر میں فلیٹس کے باہر سے منٹوں میں موٹرسائیکل چوری کی، مدعی نے ملزم کو خود پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا، ملزم کی نشاندہی پر اس کا ساتھی بھی گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزمان نشے کی لت کیلئے موٹرسائیکل چوری کرتے، ملزمان کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔