Monday, May 20, 2024

کراچی نسلہ ٹاور کیس میں ایکشن کے بعد ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ میں افسران کی دوڑیں

کراچی نسلہ ٹاور کیس میں ایکشن کے بعد ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ میں افسران کی دوڑیں
December 30, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی نسلہ ٹاور کیس میں ایکشن کے بعد ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ میں افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔

سینئر ڈائریکٹر وقار میمن نے عملے کو تمام ریکارڈ مرتب کرنے کا کہہ دیا۔ اینٹی کرپشن اور پولیس کی ٹیمیں متحرک ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن اور پولیس کی تحقیقاتی ٹیمیں ایک دو روز میں ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ کا بھی وزٹ کر سکتی ہیں۔ پچھلے مہینے محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ میں چھاپہ بھی مارا تھا۔ زمینوں کے لے آوٹ پلانز میں رد و بدل کے شبہ میں ڈائریکٹر پی یو ڈی ٹو رفیق احمد کھوڑو سے پوچھ گچھ بھی کی گئی تھی۔ وقار میمن نے تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آنے سے بچنے کے لئے پہلے ہی تیاری کر لی۔ نسلہ ٹاور کے معاملے پر تحقیقاتی ٹیمیں پہلے ہی ایس بی سی اے اور سندھی مسلم کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی سے ریکارڈ لے چکی ہیں۔