Saturday, April 20, 2024

کراچی ، نجی فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے چھ افراد اسپتال میں دم توڑ گئے

کراچی ، نجی فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے چھ افراد اسپتال میں دم توڑ گئے
November 15, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع بھٹی میں گیس پریشر کے باعث ہونے والے دھماکے میں زخمی چھ مزدور سول برنس وارڈ میں دوران علاج چل بسے۔ پولیس کے مطابق ابتداء میں واقعے کو بوائلر پھٹنے کا نتیجہ قرار دیا جاتا رہا مگر دھماکہ فیکٹری میں نصب تین بھٹیوں میں سے ایک بھٹی میں گیس پریشر کے باعث ہوا۔ فیکٹری میں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے مختلف پارٹس تیار کئے جاتے ہیں۔ دوران علاج دم توڑنے والے مزدروں کی شناخت عامر ،سلیم ،شادمان ،عمران، عنایت  اور خالد کے ناموں سے ہوئی جو قائد آباد، میمن گوٹھ ،جلبانی گوٹھ اور نارتھ کراچی  کے رہائشی تھے۔ ادھر وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی واقعے کا نوٹس  لے کر  کمشنر کراچی سے سے رپورٹ طلب کر لی۔