Friday, April 26, 2024

کراچی ، نجی بینک کے ملازمین کا قرضے کی عدم ادائیگی پر شہری پر تشدد

کراچی ، نجی بینک کے ملازمین کا قرضے کی عدم ادائیگی پر شہری پر تشدد
October 26, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں نجی بینک کے ملازمین آپے سے باہر ہو گئے۔ قرضے کی عدم ادائیگی پر شہری کوتشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ گلشن اقبال تھانے کی حدود میں بینک ملازمین کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق بینک پر چھاپہ مار کر تین بینک ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا۔ چھاپے کے دوران ایک مغوی بھی بازیاب ہوا۔ بازیاب ہونے والے دکاندار کے مطابق اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ شہری کا مزید کہنا ہے کہ پچاس ہزارقرضہ لیا تھا۔ آٹھ اقساط ادا کر چکا ہوں۔ بینک عملے نے دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔