Tuesday, May 21, 2024

کراچی ، نجی بینک میں نائٹ شفٹ پر تعینات سکیورٹی گارڈ 65 لاکھ روپے لے اڑا

کراچی ، نجی بینک میں نائٹ شفٹ پر تعینات سکیورٹی گارڈ 65 لاکھ روپے لے اڑا
January 29, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں ڈیفنس کے نجی بینک میں نائٹ شفٹ پر تعینات سکیورٹی گارڈ نے 65 لاکھ روپے لوٹ لئے۔ کراچی میں محافظ ہی لٹیرا بن گیا۔ ڈیفنس فیز 2 میں نجی بینک کے سکیورٹی گارڈ نے ساتھیوں کی مدد سے  65 لاکھ روپے چُرائے اور نو دو گیارہ ہو گیا ۔ سیکورٹی گارڈ نے واردات سے پہلے مکمل منصوبہ بندی کی اور ڈیوٹی پر ایک گھنٹہ پہلے آگیا تھا۔ ساتھیوں کی مدد سے بینک کا الارم سسٹم ناکارہ بنانے کیلئے تاریں کاٹیں اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی ناکارہ بنائے۔ پولیس نے بینک کے 2 گارڈز کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم 6 ماہ سے بینک میں فرائض انجام دے رہا تھا۔ ایس ایس پی طارق دھاریجو کا کہنا تھا واردات میں ممکنہ طور پر سیکورٹی گارڈ سمیت 3 ملزمان شامل ہیں جبکہ لاکز کے مالکان سے تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔