Sunday, September 8, 2024

کراچی: نجی بنک میں آگ بھڑک اٹھی، کمپیوٹر اور فرنیچر بھسم، ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی: نجی بنک میں آگ بھڑک اٹھی، کمپیوٹر اور فرنیچر بھسم، ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا
August 23, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں نجی بینک میں آگ لگ گئی۔ فائربریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ پنجاب چورنگی پر نجی بینک میں آگ بھڑک اٹھی جس نے بینک کے گراؤنڈ فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بینک میں موجود کمپیوٹر اور فرنیچر جل گیا۔ فائربریگیڈ کی دو گاڑیوں نے ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ فائربریگیڈ کے عملے نے بینک کے اندر موجود چوکیدار کو باہر نکالا اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔