Tuesday, May 14, 2024

کراچی، نجی اسکول میں طالبہ مبینہ طور پر سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق

کراچی، نجی اسکول میں طالبہ مبینہ طور پر سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق
September 15, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی فیڈرل بی ایریا کے نجی اسکول میں طالبہ مبینہ طور پر سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔ ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ تعلیمی ادارے کھلنے کے پہلے ہی روز افسوسناک واقعہ پیش آگیا، پولیس حکام کے مطابق بچی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔ اریبا ولد آصف نویں کلاس کی طالبہ تھی۔ ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کیسے پیش آیا تحقیقات کر رہے ہیں۔ اسکول کے اسٹاف اور والدین کے بیانات لئے جا رہے ہیں۔