Tuesday, April 16, 2024

کراچی ، نجی اسکول مالکان کو 14 جنوری کو فیس اسٹرکچر پیش کرنے کا حکم

کراچی ، نجی اسکول مالکان کو 14 جنوری کو فیس اسٹرکچر پیش کرنے کا حکم
December 20, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے نجی اسکولوں کی فیس سے متعلق اسکول مالکان کو 14 جنوری کو فیس اسٹرکچر پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ دوران سماعت عدالت نے مختلف اسکولوں کے فیس ریکارڈ پر اعتراضات لگائے۔ اسکول مالکان کے وکیل نے کہا کہ اس طرح تو اسکول بند کرنے پڑیں گے۔ جسٹس عقیل عباسی نے کہا جب اسکول فیس سے متعلق قانون آیا۔ اسی وقت ادارے بند کردینے چاہیئے تھے۔ سٹی اسکول کے وکیل نے بتایا کہ نئے اور پرانے طلبہ کی فیس میں فرق ہے۔ کچھ بچوں نے تو 2017 سے فیس جمع ہی نہیں کرائی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر 20 فیصد فیس کم کیوں نہیں کی جبکہ بیکن ہاؤس اور سٹی اسکول نے تو محکمہ تعلیم سے فیس اسٹرکچر منظور ہی نہیں کروایا۔ عدالت نے والدین سے کہا 2017 سے متعلق حکم کے بعد زیادہ فیس ادا نہ کریں ۔ ہم کسی بچے کے ساتھ زیادتی ہونے نہیں دیں گے ۔ اگر کسی بچے کو تنگ کیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ نجی اسکولوں کی فیس میں اضافے سے متعلق سماعت میں سندھ ہائیکورٹ نے اسکولوں کو فیسوں کے معاملے پر بچوں اور والدین کو ہراساں نہ کرنے کا حکم بھی دیا اور کہا بچے اسکول جائیں اور امتحانات میں حصہ لیں۔