Friday, April 26, 2024

کراچی ، نجی اسپتال میں ڈاکٹرز نے زندہ مریضہ کو مردہ قرار دیدیا

کراچی ، نجی اسپتال میں ڈاکٹرز نے زندہ مریضہ کو مردہ قرار دیدیا
April 20, 2019

کراچی  ( 92 نیوز) کراچی  کے نجی اسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ، زندہ مریضہ کو مردہ قرار دے دیا۔

ڈاکٹرز نے لواحقین سے کہا کہ مریضہ کے گردے اور جگر فیل ہونے کے باعث انتقال کرچکی ہے ، گھر لے جائیں۔

متاثرہ خاتون کے بھائی معین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہن کو گھر لے آئے ، قبر کشائی  بھی ہو گئی  ، جنازے کا انتظام بھی کرلیا تھا کہ بہن ہوش میں آگئی ۔

معین نے کہا کہ  ڈاکٹرز نے واقعے پر معافی مانگ رہے ہیں ،اسپتال انتظامیہ نے 6روز میں 6لاکھ کا بل بھی تھما دیا۔

معین نے متاثرہ  حاملہ خاتون کے دو جڑواں بچے بھی دوران علاج جاں بحق ہونے کابھی  الزام  عائد کر دیا۔