Tuesday, April 16, 2024

کراچی ، نامور ماڈل رباب ہانی کے قتل کی گتھی سلجھ گئی، 2 ملزم گرفتار

کراچی ، نامور ماڈل رباب ہانی کے قتل کی گتھی سلجھ گئی، 2 ملزم گرفتار
March 9, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی میں نامور ماڈل رباب ہانی کے قتل کی گتھی سلجھ گئی۔ نرس سمیت 2 ملزم گرفتار کر لیئے گئے۔ مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق نرس نے ساتھیوں اور مرکزی ملزم عمر کے ساتھ مل کر لاش قبرستان میں پھینک دی تھی۔ ادھر فکس اٹ نے مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ دوسری جانب مدینہ کالونی کے رب نواز قتل کیس میں بھی تین ملزم گرفتار ہوگئے۔ آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزمان نے پسند کی شادی کرنے پر رب نواز کو قتل کیا تھا۔