Saturday, April 20, 2024

کراچی : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
September 25, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکارجاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں پولیس ایک بار پھر ٹارگٹ کلرز کے نشانے پر آگئی ہے ۔ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی ہے ۔ فائرنگ کی زد میں آکر پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے ۔ فائرنگ کا واقعہ کا فائیو چورنگی کے قریب پیش آیا ہے جبکہ جاں بحق  پولیس اہلکار ٹریفک پولیس میں سب انسپکٹر تھا ۔