Sunday, September 8, 2024

کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، سات مفروروں سمیت دس ملزم گرفتار

کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، سات مفروروں سمیت دس ملزم گرفتار
August 23, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ مختلف علاقوں میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران سات مفروروں سمیت دس ملزم گرفتار جبکہ چالیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ لیاقت آباد میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار مقصود موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزم زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا۔ کھارادر، ڈالمیا اور نواحی علاقوں میں ضلع ایسٹ پولیس نے گھر گھرتلاشی لی۔ سرچ آپریشن کے دوران علاقے کی ناکہ بندی کر کے تمام راستے سیل کر دیئے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران آٹھ ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا جن میں سات مفرور شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق چالیس مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔