Friday, April 19, 2024

کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق، مختلف کارروائیوں کے دوران چھے ملزم گرفتار

کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق، مختلف کارروائیوں کے دوران چھے ملزم گرفتار
December 8, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران چھے ملزم گرفتار کر لئے۔ کشمیر روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا، مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔ بلدیہ ٹاؤن، شاہراہ فیصل اور سولجر بازار میں چھاپوں کے دوران پولیس نے چار ملزم گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ سہراب گوٹھ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران قتل اور سنگین مقدمات میں مطلوب دو ملزم رستم اور داؤد کو گرفتار کر لیا۔