Sunday, September 8, 2024

کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، منشیات فروش گروہ کے دو کارندے گرفتار

کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، منشیات فروش گروہ کے دو کارندے گرفتار
January 17, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ سی ٹی ڈی نے منشیات فروش گروہ کے دو کارندے گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات قبضے میں لے لیں۔ لیاری احمد شاہ بخاری روڈ پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شخص اشتیاق دم توڑ گیا۔ سی ٹی ڈی نے پرانی سبزی منڈی میں کارروائی کر کے منشیات فروش گروہ کے دو کارندے گرفتار کر لئے۔ ملزموں سے دستی بم، اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئیں۔ ادھر لیاقت لائبریری روڈ پر لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔