Friday, April 19, 2024

کراچی : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

کراچی : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
September 7, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمی اہلکاروں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ ہسپتال ترجمان ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا ہے کہ دونوں اہلکاروں کو ایمرجنسی میں شفٹ کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئے ہیں ۔ شہیدپولیس اہلکاروں کی اشتیاق اور ماجد کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ دونوں پولیس اہلکار ڈاکٹر عبدالعزیز کی سکیورٹی پر تعینات تھے