Friday, April 19, 2024

کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، خاتون سمیت پانچ افراد زخمی

کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، خاتون سمیت پانچ افراد زخمی
December 13, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ذاتی رنجش پر فائرنگ سے خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ ملیر سٹی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا، اسے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ بلدیہ ٹاؤن چوبیس مارکیٹ کے قریب ذاتی رنجش پر فائرنگ سے خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے دو ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔