Friday, May 3, 2024

کراچی: نامعلوم افراد اپارٹمنٹ کے سامنے بھینسوں کے کٹے سر پھینک گئے، اہلخانہ خوفزدہ، گھر چھوڑ کر چلے گئے

کراچی: نامعلوم افراد اپارٹمنٹ کے سامنے بھینسوں کے کٹے سر پھینک گئے، اہلخانہ خوفزدہ، گھر چھوڑ کر چلے گئے
November 28, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں نامعلوم افراد اپارٹمنٹ کے سامنے بھینسوں کے کٹے ہوئے سر پھینک گئے، شدید خوف میں مبتلا اہلخانہ گھر چھوڑ کر چلے گئے۔ کلفٹن بلاک آٹھ میں تیسری منزل پر رہائش پذیر خاتون شمائلہ نے دستک پر جب دروازہ کھولا تو وہاں کوئی انسان تو موجود نہ تھا مگر ان کے سامنے بارہ بھینسوں کے کٹے ہوئے سر پڑے تھے جنہیں دیکھ کر وہ خوفزدہ ہو گئیں اور شورمچا دیا۔ خاتون شمائلہ کے مطابق ان کے شوہر علی اسلام آباد میں ہیں اور چند روز قبل ٹیکسٹائل کمپنی سے استعفیٰ دے کر اپنا ذاتی کاروبار شروع کیا جس پر کمپنی مالکان  دھمکیاں دے رہے تھے۔ خوف میں مبتلا شمائلہ اپارٹمنٹ چھوڑ کر رشتہ داروں کے پاس چلی گئیں۔