Friday, May 3, 2024

کراچی: نالے میں گر کر 4 سالہ بچہ جاں بحق، پانچ گھنٹے سرچ آپریشن

کراچی: نالے میں گر کر 4 سالہ بچہ جاں بحق، پانچ گھنٹے سرچ آپریشن
May 17, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کے علاقے ایف بی ایریا مدینہ کالونی میں چار سالہ بچہ نالے میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ پانچ گھنٹے تک سرچ اپریشن کیا گیا مگر لاش نہ مل سکی۔ علاقہ مکینوں کے مطابق بچہ کھیلتے کھیلتے نالے میں جا گرا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بچے کی تلاش شروع کر دی جو پانچ گھنٹے تک جاری رہی مگر اندھیرے کے باعث بچے کی لاش نہ مل سکی۔ پولیس کے مطابق بچے  کی شناخت محمد جواد کے نام سے ہوئی ہے اور سرچ آپریشن اندھیرا زیادہ ہونے کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔