Thursday, May 9, 2024

کراچی نالے میں ڈوبنے والی بچی کی لاش نکال لی گئی

کراچی نالے میں ڈوبنے والی بچی کی لاش نکال لی گئی
January 27, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے سائٹ ولیکا چورنگی کے قریب  ہفتے کے روز نالے میں ڈوبنے والی چار سالہ بچی کی لاش نکال لی گئی۔ کمسن بچی کے انتقال پراہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔ چار سالہ فاطمہ نور ہفتے کو دیگر بچوں کے ساتھ کھیلنے نکلی تھی لیکن نالے میں گر گئی جو اس کی جان لے گیا ،  بچی نالے میں گری تو علاقہ مکینوں نے پہلے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کیا پھر انتظامیہ کو بھی ہوش آیا لیکن نالے میں ہیوی مشینری کے جانے کی جگہ نہ تھی ، اگلے روز نیوی کے غوطہ خور بھی آئے لیکن فاطمہ نور نہ مل سکی ۔ دو روز بعد  بچی کی لاش نالے کی سطح پر آگئی ، بچی کے والد کا کہنا ہے فاطمہ نور پل پر کھیل رہی تھی، پاؤں پھسلنے ہونے پر وہ نالے میں جا گری ۔ اس افسوس ناک واقعے کے بعد ایک بار پھر سوالات اٹھ گئے ، انتظامیہ کی جانب سے نالوں کے اطراف حفاظتی اقدامات کیوں نہیں کئے گئے ، نالوں میں گرنے کے ایسے واقعات پہلے بھی ہوچکے ہیں لیکن  بروقت  کیوں ریسکیو آپریشن نہیں کیا جاتا   ، مشینری کی کمی ہے یا انتظامیہ کی غفلت  ہے ، اعلیٰ حکام کو ان واقعات کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔