Friday, May 17, 2024

کراچی ، ناظم آباد کے نالے میں ڈوبنے والے بچے کی لاش نکال لی گئی

کراچی ، ناظم آباد کے نالے میں ڈوبنے والے بچے کی لاش نکال لی گئی
April 6, 2021

کراچی ( 92نیوز) کراچی کے علاقےناظم آباد میں گذشتہ روز نالےمیں ڈوبنےوالےبچےکی لاش بارہ گھنٹوں بعد نکال لی گئی،مہیش والدین کا اکلوتا بیٹاتھا،گھر میں کہرام مچ گیا، علاقہ مکین کہتےہیں جان لیوا حادثات ان کا مقدر بن گئے ہیں۔

ناظم آباد نمبر تین کانالہ ایک اور بچے کی جان لے گیا، گذشتہ روزکھیلتےہوئےنالےمیں گرنےوالےبچے کی لاش نکال لی گی، مہش والدین کا اکلوتا بیٹاتھا، لاش دیکھ کرگھر میں کہرام مچ گیا،اہلخانہ کاکہناہےکہ ان کی تو دنیا ہی اجڑ گئی۔

علاقہ مکینوں کےمطابق ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کے باوجود آپریشن کے لئے مشینری فراہم نہیں کی گئی، پولیس نے رات گئے مشینری منگواکر بچےکی تلاش میں مدد کی ، علاقہ مکین کہتےہیں جان لیوا حادثات ان کامقدر ہی بن گئے ہیں۔

علاقہ مکین کہتے ہیں انتظامیہ نالوں کےاطراف دیواریں کھڑی کرئےتاکہ ایسےحادثات سےبچاجاسکے۔