Friday, April 26, 2024

کراچی: نارتھ ناظم آباد چلڈرن اسپتال تکمیل کے 19 ماہ بعد بھی افتتاح کا منتظر

کراچی: نارتھ ناظم آباد چلڈرن اسپتال تکمیل کے 19 ماہ بعد بھی افتتاح کا منتظر
November 28, 2016

کراچی (92نیوز) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں جائیکا کے تعاون سے جدید چلڈرن اسپتال تو بنا دیا گیا لیکن انیس ماہ بعد بھی افتتاح نہ ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال نارتھ ناظم آباد تکیمل کے انیس ماہ بعد بھی افتتاح کا منتظر ہے۔ پونے دو ارب روپے کی لاگت سے تیار بچوں کے اسپتال کی خبر حکومت لینے کو تیار ہی نہیں۔

دوست ملک جاپان کی کمپنی جائیکا کی طرف سے جدید طبی سہولیات سے آراستہ بلڈنگ کو 8 ماہ میں ہی مکمل کرلیا گیا تھا۔ پاورٹی ایری ڈکشن انیشیٹو کے جنرل منیجر کہتے ہیں اسپتال کے تمام شعبہ جات میں ضروری سامان موجود ہے۔ بس افتتاح کی ضرورت ہے۔

چلڈرن اسپتال کے نگران ڈاکٹر امام یار بیگ کہتے ہیں  جدید ترین مشینوں کے ذریعے بچوں کے امراض کی تشخیص اور ان کے علاج میں مدد ملے گی۔ نارتھ ناظم آباد چلڈرن اسپتال میں ایک سو پچاس سے زائد ماہرین طب اور اسٹاف موجود ہے۔ نائنٹی ٹؤ نیوز پر باربار ہوش دلانے کے بعد سندھ حکومت پندرہ دسمبر کو اسپتال کا افتتاح کرے گی۔