Friday, April 26, 2024

کراچی، نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے 2پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی، نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے 2پولیس اہلکار جاں بحق
October 27, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی کےعلاقے نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے 2پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ شہید اہلکار ولی بابر قتل کیس کے وکیل کے ساتھ سکیورٹی پر مامورتھے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ شہید ہونے والے اہلکاروں میں سے ایک اہلکار کی شناخت شاہ نواز کے نام سے ہوئی۔ دوسری طرف آئی جی سندھ کا کہنا ہے  شہید کئے گئے اہلکار ولی بابر قتل کیس کے وکیل کی سکیورٹی پر متعین تھے ۔