Friday, March 29, 2024

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کی مشترکہ ریلی، تبدیلی ضرور آئے گی: تحریک انصاف، جماعت اسلامی

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کی مشترکہ ریلی، تبدیلی ضرور آئے گی: تحریک انصاف، جماعت اسلامی
December 4, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں نارتھ ناظم آباد میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے ریلی نکالی۔ رہنماوں نے انتخابی مہم کے اختتام پر عوام سے اپیل کی کہ پانچ دسمبر کو ووٹ کی طاقت کو استعمال کریں تبدیلی ضرور آئے گی۔ تعمیر کراچی اتحاد کے کارکنان نارتھ ناظم آباد میں بورڈ آفس کے قریب جمع ہوئے اور نعرے بازی کی۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم اور پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی اور عمران اسماعیل پہنچے تو ریلی شروع ہوئی۔ ریلی فائیو اسٹار چورنگی پہنچی تو رہنمائوں نے خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی کہتے ہیں کہ پانچ دسمبر کو بھتہ خوری اور اندھیرون سے نجات ملے گی۔ عارف علوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کراچی کو اس کا حق ملنا چاہیے۔ پچیس سال سے حکومت کرنے والے ٹرانسپورٹ کا نظام بھی شہر کو نہیں دے سکے۔ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے انتخابی مہم کے وقت ختم ہونے سے دس منٹ قبل ہی ریلی کا احتتام کر دیا۔