Friday, March 29, 2024

کراچی، نارتھ ناظم آباد فائیواسٹار پر کےڈی اے کا آپریشن نمائشی ثابت ہوا

کراچی، نارتھ ناظم آباد فائیواسٹار پر کےڈی اے کا آپریشن نمائشی ثابت ہوا
October 6, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں تجاوزات کی بھرمارکے باعث مسائل کے انبار ہیں جب کہ   نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار پر کے ڈی اے کا آپریشن نمائشی ثابت ہوا، رفاہی پلاٹ پر قائم ایم کیو ایم لندن کے رہنما بابر غوری کے شادی ہال پر دوبارہ کی جانے والی غیرقانونی تعمیرات کو جزوی طور پر مسمار کیا گیا۔ کراچی نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار کے قریب کے ڈی اے کا آپریشن نمود و نمائش سے آگے نہ بڑھ سکا ، کے ڈی اے ٹیم نے دس ماہ قبل مسمار رفاہی پلاٹ پر قائم شادی ہال پر دوبارہ کی جانے والی تعمیرات جزوی مسمار کی اور آپریشن ادھورا چھوڑ کر نکل گئی۔ شادی ہال ایم کیو ایم لندن کے رہنما بابر غوری کا تھا۔ ادھر نارتھ ناظم آباد بلاک جی میں بھی رفاہی پلاٹ پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی گئی، ذرائع کے مطابق رفاہی پلاٹ پر ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما تعمیرات کروارہے تھے۔