Saturday, May 11, 2024

کراچی نئے سال کی رات فائرنگ سے گونجتا رہا، 14 افراد زخمی

کراچی نئے سال کی رات فائرنگ سے گونجتا رہا، 14 افراد زخمی
January 1, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں نئے سال کی خوشیاں تو خوب منائی گئیں لیکن شہریوں نے ذمہ داری کا ثبوت نہیں دیا۔ اور رات بھر روشنیوں کا شہر فائرنگ سے گونجتا رہا، جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ کراچی میں نئے سال کی آمد پر قانون شکنی کا راج ہے۔ رات 12 بجنے سے پہلے ہی شہر گولیوں کی تڑ تڑاہٹ سے گونج اٹھا ۔۔ اور شہر میں ہوائی فائرنگ کے سینکڑوں واقعات ہوئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا متحرک ہونا بھی کسی کام نہ آیا۔ کراچی میں گزشتہ رات دفعہ 144 کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہوتی رہی، اور گولیاں بھی چلتی رہیں، جس کے باعث 14 افراد زخمی ہوئے ۔۔ ضلع سینٹرل میں سب سے زیادہ 5 شہری گولیوں کا نشانہ بنے۔ اورنگی ٹاؤن میں پولیس کانسٹیبل بھی محفوظ نہ رہ سکا۔ گلبرگ میں خاتون سمیت 3 اور گلشن اقبال میں ایک بچی زخمی ہوئی۔ ملیر، شاہ فیصل کالونی، کلفٹن، کورنگی انڈسٹریل ایریا، محمودآباد، تیموریہ، صدر اور اورنگی ٹاؤن سمیت شہر کے کئی علاقوں میں راتر بھر گولیاں چلتی رہیں۔ پولیس نے کورنگی انڈسٹریل ایریا اور گارڈن میں فائرنگ کرنے والے 3 منچلوں کو شکنجے میں لکر اسلحہ برآمد کرلیا۔