Friday, May 10, 2024

کراچی میں یوم شہداء پولیس کے موقع پر مختلف مقامات پر تقریب

کراچی میں یوم شہداء پولیس کے موقع پر مختلف مقامات پر تقریب
August 4, 2020

کراچی ( 92 نیوز)  کراچی میں یوم شہدا پولیس  کےموقع  پر مختلف مقامات پرتقریبات منعقد کی جارہی ہیں ،افسران یادگارشہدا پرحاضری دے رہے ہیں ،اور پھولوں چڑھا رہے ہیں،پولیس نے یوم شہدا کےحوالےسے نغمہ بھی ریلیز کیا ہے۔

یوم شہداپولیس پر شہید جوانوں کو قوم کا سلا م، شہیدوں  کوخراج عقیدت پیش کرنےکےلئے مختلف تقاریب کااہتمام کیا گیا ، افسران نے یاد گارشہدا پر حاضری دی ۔ڈی آئی جی ایسٹ نے سعودآباد ہیڈکوارٹر میں یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی،ایس ایس پی ملیر، ایس ایس پی ایسٹ اور کورنگی سمیت دیگر نے بھی حاضری دی۔

کراچی پولیس نے یوم شہدا کےحوالے سے نغمہ جاری کردیا، نغمے میں پولیس شہداء کے اہلخانہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔

شہید اہلکاروں کا خراج عقیدت پیش کرنےکےلئے مرکزی تقریب  آج شام  نشان پاکستان پر ہوگی ، جس میں  پولیس کے اعلی افسران  اور شہدا کی فیملی  شرکت کریں گی۔