Monday, September 16, 2024

کراچی میں یوم خواتین کی تقریب جیالیوں نے دونوں ہاتھوں سے لوٹ لی

کراچی میں یوم خواتین کی تقریب جیالیوں نے دونوں ہاتھوں سے لوٹ لی
March 9, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی کی آرٹس کونسل میں پیپلز پارٹی کی تقریب میں بدنظمی کی انتہا ہوگئی۔ خواتین کھانے پر یوں ٹوٹیں جیسے کئی روز سے فاقہ پر ہوں۔ کھانے کی میزیں الٹ دیں۔ چائے کی ٹنکی گرا دی۔ تفصیلات کے مطابق یوم خواتین کی مناسبت سے آرٹس کونسل پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی تقریب سراپا بدنظمی تھی۔ ویمن ونگ کی سربراہ فریال تالپور اور دیگر خواتین رہنماو¿ں کے ساتھ اسٹیج پر براجمان تھیں۔ وزیراعلیٰ تقریر کے لیے آئے تو ایک بوڑھی جیالی نے اسٹیج پرچڑھنے کی کوشش کی جسے خواتین کمانڈوز نے روک لیا۔ پھر کیا تھا شور مچ گیا۔ شدت پسندی کے خلاف ہونے والے سیمینار میں جب کھانا کھلا تو جیالیوں نے جیالوں کو شرما دیا۔ سموسوں پکوڑوں اور بسکٹ کے لیے ایسا گھمسان کا رن پڑا کہ خدا کی پناہ۔ جیالیوں نے آپس کی چھینا جھپٹی میں کھانے کی میزیں الٹ دیں۔ اسی دوران ایک زور دار دھماکا ہوا تو پتا چلا کہ لوٹ مار کے دوران چائے کی ٹنکی بھی گرگئی ہے۔