Friday, April 26, 2024

کراچی میں یوم آزادی کی مناسبت سے مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

کراچی میں یوم آزادی کی مناسبت سے مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب
August 14, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں یوم آزادی کی مناسبت سے مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ گارڈز کے ہمراہ مہمان خصوصی کموڈور عرفان تاج  نے مزار قائد پر سلامی دی اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کے اراکین کے ساتھ مزار قائد پر حاضری دی۔ پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔  کراچی  یوم آزادی  مناسبت  مزار قائد  گارڈز  تبدیلی  پروقار تقریب مراد علی شاہ نے کہا کہ آج کشمیر سے اظہار یکجہتی کا بھی دن ہے۔ ایک ترمیم سے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبایا نہیں جا سکتا۔ انڈیا کشمیر کے نہتے  عوام کو بربریت کا نشانہ بنا رہا  ہے۔ ہم سب متحد  ہو کر انڈیا  کا اصل چہرہ دنیا کو دکھائیں گے۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے بھی مزار قائد پر حاضری دی۔ پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔