Friday, May 17, 2024

کراچی میں یو پی موڑ پر گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

کراچی میں یو پی موڑ پر گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
February 22, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں یو پی موڑ پر گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت نصیب اللہ اور نور علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ زخمی شخص محمد رفیق اور دونوں لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ہائی روف پر فائرنگ کی۔ گولیوں کے 5 خول برآمد کر لیئے گئے۔ 9 ایم ایم پستول استعمال کیا گیا۔ آئی جی سندھ نے فائرنگ کا نوٹس لے لیا۔ ایس ایس پی سینٹرل سے رپورٹ طلب  کر لی۔ قبل ازیں کراچی کے علاقے سخی حسن میں گاڑی پر فائرنگ سے پی ایس پی رہنما عبدالحبیب جاں بحق ہو گئے تھے ۔ پولیس کے مطابق میٹروول کے رہائشی عبدالحبیب کا پراپرٹی کا کاروبار اور پلاسٹک کے سامان کی فیکٹری تھی ۔ ترجمان پی ایس پی کے مطابق مقتول ان کی پارٹی کا رہنما تھا، الیکشن بھی لڑا، آصف حسنین نے کہا مقتول ایک بے ضرر انسان تھا۔