Sunday, September 8, 2024

کراچی میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری‘ مریض اور لواحقین خوار

کراچی میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری‘ مریض اور لواحقین خوار
January 23, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی کے ینگ ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے اور اجرا کے لیے ہڑتال دوسرے بھی جاری ہے۔ ہڑتال کے باعث آپریشن تھیٹر سمیت کئی شعبہ جات میں کام بند ہے۔ تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے اور ان کے اجرا کے لیے ہڑتال دوسرے روزجاری ہے۔ ہڑتالی ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کررکھا ہے۔ اسپتال میں ہڑتال کے باعث آپریشن تھیڑ سمیت کئی شعبہ جات میں کام بند ہے جس سے اسپتال آنے والے مریضوں کو سخت مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز کی ٹیم نے اسپتال کی صورتحال پر رپورٹنگ کی تو اسپتال انتظامیہ نے حسب روایت کیمرہ بند کرنے اور چھینے کی کوشش شروع کردی۔ جناح اسپتال میں ہڑتال سے ناصرف باہر سے آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ اسپتال میں داخل مریض بھی پریشان ہیں۔