Tuesday, April 23, 2024

کراچی میں ہیٹ ویو کے بعد آج موسم میں بہتری

کراچی میں ہیٹ ویو کے بعد آج موسم میں بہتری
April 4, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں ہیٹ ویو کے بعد آج موسم میں بہتری آئی، سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

کراچی میں کچھ دن رہنے والی ہیٹ ویو کی لہر آج سے ختم ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں آج سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی، لیکن اس وقت بھی شہر قائد میں سورج اپنا اثر دکھا رہا ہے۔

صبح کے وقت موسم میں بہتری کے بعد سورج نے ایک مرتبہ پھر تیور دکھانا شروع کردیئے اور دن کے 11 بجے تک درجہ حرارت 34 ڈگری
سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

موسم کا حال بتانے والوں نے آج سے شہر میں ہیٹ ویو ختم ہونے اور موسم نارمل ہونے کی پیشگوئی کی تھی، جبکہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی
گریڈ تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ادھر پنجاب اور بلوچستان میں بھی درجہ حرارت میں کمی آگئی، لاہور میں دن بھر بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری رہے گی۔