Friday, April 26, 2024

کراچی میں ہیٹ اسٹروک نے ایک شخص کی جان لے لی

کراچی میں ہیٹ اسٹروک نے ایک شخص کی جان لے لی
May 21, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں ہیٹ اسٹروک نے ایک شخص کی جان لے لی۔ جاں بحق شخص کی شناخت باون سالہ مزدور محمد پرویز کے نام سے ہوئی۔ متوفی فیوچر کالونی قائد آباد کا رہائشی تھا۔ شہر قائد کا سورج سوانیزے پر محسوس ہو رہا ہے۔ سمندری ہوائیں بند ہیں، شہر میں گرم ہوائیں چل رہی ہیں جس کے باعث شہریوں کا گھروں سے نکلنا محال ہو گیا۔ شہری سورج کے وار سے بچنے کے لئے سائے تلاش کرتے نظر آرہے ہیں۔ کوئی سرڈھانپ رہا ہے تو کوئی گیلا کپڑا سر پر رکھ کر گرمی کامقابلہ کر رہا ہے۔ شہریوں کو درختوں کی کمی بھی محسوس ہو رہی ہے اور وہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ شہر قائد میں درخت لگاو مہم شروع کی جائے۔