Sunday, May 19, 2024

کراچی میں ہڑتالوں کی سیاست بند ہونی چاہیے: نواز شریف

کراچی میں ہڑتالوں کی سیاست بند ہونی چاہیے: نواز شریف
June 12, 2015
کراچی(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف نے کراچی میں ہڑتالیں کرنے والوں کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، کہتے ہیں ملک کو ترقی کرنے دیں، کراچی میں مکھی بھی مرجائے تواحتجاج شروع کردیا جاتا ہے، اس سے خوشحالی نہیں آئے گی۔ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،کراچی میں صنعتکاروں اورتاجروں میں ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہڑتالوں کی سیاست کو بند ہونا چاہیے، ایسا ہوگا تویہاں نئے منصوبے شروع ہوں گے۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا، ملک میں موٹرویزکاجال بچھادیں گے،تجارتی اورمعاشی سرگرمیاں بڑھیں گی توملک ترقی کرے گا دشمن کو پاک چین دوستی ایک آنکھ نہیں بھارہی۔