Friday, April 19, 2024

کراچی :میں ہلاکتوں کی ذمہ دار کے الیکٹرک بھی ہے، کئی علاقوں میں جبری اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی کرتی ہے: نیپرا رپورٹ

کراچی :میں ہلاکتوں کی ذمہ دار کے الیکٹرک بھی ہے، کئی علاقوں میں جبری اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی کرتی ہے: نیپرا رپورٹ
June 29, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں بجلی بحران پر نیپرا کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ہلاکتوں کے حوالے سے مزید حقائق جاری کر دیئے ہیں۔ نیپرا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں گرمی کی لہر سے زیادہ تر ہلاکتیں لوڈشیڈنگ کے باعث ہوئیں۔ نیپرا کمیٹی کے ارکان نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ہلاک شدگان کے لواحقین سے انٹرویو بھی کئے۔ ورثا کا کہنا تھا کہ ہیٹ اسٹروک، ڈی ہائیڈریشن اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث ان کے پیارے موت کے منہ میں چلے گئے۔ نیپرا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے کئی علاقوں میں جبری اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے اور ہلاک ہونے والے افراد کی ذمہ دار کے الیکٹرک بھی ہے۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ چئیرمین نیپرا کے حوالے کر دی ہے۔ چئیرمین نیپرا آج وزیراعظم کو کراچی میں رپورٹ پیش کریں گے۔