Friday, March 29, 2024

کراچی میں ہلاکتوں کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے: بلاول

کراچی میں ہلاکتوں کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے: بلاول
June 28, 2015
کراچی (92نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک وفاق کے زیادہ ماتحت ہے اس لیے ہلاکتوں کی ذمہ دار ی بھی انہی پر عائد ہوتی ہے۔تفصیلات کے مطابق دبئی سے ہنگامی واپسی کے بعد بلاول ہاوس کراچی میں پانی اور بجلی کے بحران پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت پر تنقید کے تیر چلائے اور کہا کہ ملک میں جاری پانی اور بجلی کا بحران نااہلی ، خراب حکمرانی اور بدعنوانی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ بجلی کے بحران میں حکومت کی ناہلی کو ثابت کردیا ہے۔ اپوزشین جماعتوں کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے مظاہرے اور دھرنے قابل ستائش ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو کو فون کیا اور ہدایت کی کہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہروں میں مزید تیزی لائی جائے، پنجاب حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے۔ پھرباری آئی سندھ حکومت کے افسروں کی۔ چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک سینٹر اور پانی کی تقسیم اگر ڈپٹی کمشنر کو ہی کرنی ہے تو پھر واٹر بورڈ کا کیا کام ہے ؟؟ صوبے میں سانحات اور افات سے نمٹنے کےلئے مزید موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ اجلاس کے دوران بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دیتے ہوئے جام مہتاب ڈہر نے بتایا کہ شہر کے تمام بینکوٹس ہالز کو ریلیف سینٹرز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ اتوار کے روز اسپتالوں میں ہزاروں مریضوں کی آمد سے مسائل نے جنم لیا جسے اب کنٹرول کرلیا گیا ہے۔ زیادہ تر اموات معمر افراد کی گرمی اورحبس کی بنا پر ہوئیں۔ بلاول بھٹو نے آفات اور سانحات سے بچنے کےلئے سینٹرل کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت جاری کیں۔