Friday, April 19, 2024

کراچی میں ہلاکتوں کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے  : قائم علی شاہ

کراچی میں ہلاکتوں کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے  : قائم علی شاہ
June 29, 2015
کراچی(92نیوز)وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے کراچی میں بجلی کے بحران پر جاں بحق ہونے والوں کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد کردی کردی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں قطر اسپتال کے اچانک دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کراچی کے اسپتالو ں میں بھی لوڈ شیڈنگ کررہی ہے ۔ اس سے قبل کے الیکٹرک نے اسپتالوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی ۔ وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھاکہ تمام سرکاری اسپتالوں کے بقایاجات سندھ حکومت نے ادا کردیے ہیں اس کے باوجود لوڈ شیڈنگ کرنا کراچی کی عوام کے ساتھ زیادتی ہے ۔ وفاقی حکومت کراچی کی صورتحال کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔