Tuesday, April 23, 2024

کراچی میں ہر قتل کے پیچھے ایم کیو ایم کے قائد کا ہاتھ ہوتا ہے : مصطفیٰ کمال

کراچی میں ہر قتل کے پیچھے ایم کیو ایم کے قائد کا ہاتھ ہوتا ہے : مصطفیٰ کمال
May 10, 2016
کراچی (92نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے دعوی کیا ہے کہ کراچی میں ہونے والی قتل و غارت گری میں کسی نہ کسی طرح قائد ایم کیوایم کا ہاتھ ہے۔ ”را“ بائیس سال سے ایم کیوایم کو فنڈنگ کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال اندرون سندھ کے دورے کے بعد کراچی پہنچے اور انیس قائم خانی سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے ایک بار پھر قائد ایم کیوایم کو آڑے ہاتھوں لیا۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کسی جنگ کے بغیر قائد ایم کیوایم نے کراچی اور حیدرآباد کو تباہ کر دیا۔ کراچی میں قتل کی وارداتوں میں قائد ایم کیوایم کا ہاتھ ہے۔ مصطفی کمال نے جلد کراچی میں پارٹی کا مرکزی دفتر کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قائد ایم کیوایم کی پالیسی کی وجہ سے کراچی تعلیمی میدان میں 43 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ کراچی آمد سے قبل سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ مختلف صدور اور وزراءاعظم کے نائن زیرو آمد اور ایم کیو ایم کے ”را“ سے تعلقات کا کوئی جوڑ نہیں ہے۔ اگر ایسا ہے تو ایم کیو ایم بتائے کہ انکے بیانات کے بعد کون سا صدر اور وزیر اعظم ان کے پاس آیا ہے۔