Thursday, April 18, 2024

کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کرنے لگا، گھریلو اور صنعتی صارفین مشکلات کا شکار

کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کرنے لگا، گھریلو اور صنعتی صارفین مشکلات کا شکار
December 26, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں گیس کابحران سنگین صورتحال اختیار کرتاجارہاہے،خواتین کیلئے گھروں میں کھانا پکانا دشوارہوگیا جب کہ صنعتکاروں کیلئے بھی آرڈرز مکمل کرنا دشوار ہو گیا۔

کراچی  کو گیس کی قلت کا سامنا ہے ، خواتین کو گھروں میں کھانا بنانا مشکل ہوگیا ، کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹے گیس غائب رہتی ہے اور جہاں گیس آتی ہے پریشر اتنا کم آتاہےکہ کھانا پکانےمیں گھنٹوں لگ جاتےہیں، خواتین کھانا تو جیسے تیسے پکا لیتی ہیں لیکن روٹی نہیں بن پاتی، اسی لئے شہری تنور سےروٹی خریدنے پر مجبور ہیں۔
دوسری جانب گیس کی قلت کی وجہ سے صنعتوں کا پہیہ بھی رک رہاہے، صنعتوں میں بھی صورتحال یہ ہےکہ کئی کئی گھنٹے گیس نہیں آتی یا پھربہت کم پریشر آتاہے۔
صنعتکار کہتےہیں اس صورتحال میں ان کےلئے بیرون ملک سے آئے آڈر مکمل کرنا مشکل ہوگیاہے، شہری اور صنعتکار سب ہی یہ مطالبہ کررہےہیں کہ گیس مکمل پریشر کےساتھ بحال کی جائےان کی زندگی پرسکون ہوسکے۔