Tuesday, May 7, 2024

کراچی میں گیس بحران، دن میں لو پریشر اور رات میں گیس بالکل غائب

کراچی میں گیس بحران، دن میں لو پریشر اور رات میں گیس بالکل غائب
December 19, 2020

کراچی (92 نیوز) کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ سردی کی شدت میں اضافے کے بعد دن میں لو پریشر اور رات میں گیس بالکل غائب ہونے کے سبب گھریلو اور صنعتی صارفین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

شہر قائد میں سردی کی نئی لہر آتے ہی شہریوں کو نئی مصیبت نے آگھیرا۔ گیس کی لوڈشیڈنگ عذاب بن گیا۔ رہائشی علاقوں میں دن میں لو پریشر
اور رات میں گیس غائب رہنے لگی۔ صارفین کی مشکلات بڑھ گئیں۔

گیس بحران نے صنعتی علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، قیمت بڑھنے کے باوجود سوئی سدرن گیس فراہم کرنے میں ناکام ہے۔۔۔صنعت کاروں نے احتجاج کا اعلان کردیا۔

دوسری جانب سوئی سدرن نے سردی بڑھنے کا بہانہ بنالیا۔گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ موسم سرد ہونے سے گیس کی طلب میں اضافہ ہوا۔ سپلائی بہتر بنانے کیلئے لوڈ مینجمنٹ کی جارہی ہے۔