Tuesday, April 16, 2024

کراچی میں گھنٹوں بجلی کی لوڈ شیڈنگ برقرار

کراچی میں گھنٹوں بجلی کی لوڈ شیڈنگ برقرار
July 17, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں گھنٹوں بجلی کی لوڈ شیڈنگ برقرار ہے۔ گزشتہ شب ہلکی بارش کے بعد بجلی بندش کا دورانیہ مزید بڑھ گیا۔ کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں۔ گذشتہ شب ہلکی بارش کے بعد بہت سےعلاقے بجلی سے محروم ہوئے۔ بجلی کی بندش کی وجہ سے متاثرہ علاقوں کے شہری سکون سے سو بھی نہیں سکے۔ کچھ علاقوں میں دو تو کچھ میں  تین اور کچھ علاقوں میں چار گھنٹے بجلی بند رہی۔ شہر بھر میں سات سے آٹھ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ شہری سوال کرتے ہیں کے الیکڑک کا نظام کب ٹھیک ہو گا۔ قائدآباد، لانڈی، ملیر، کورنگی اور شاہ فیصل کالونی کےعلاقوں میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ اورنگی ٹاون، بلدیہ ٹاون، لیاری، کھارادر اور کیماڑی کےعلاقوں میں  بھی بجلی کی بندش ہے۔ رنچھوڑلائن، لیاقت آباد، عزیزآباد، گلستان جوہر اور گلشن اقبال کےعلاقوں میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ لائینزایریا، منظور کالونی، قیوم آباد سمیت دیگر علاقوں میں  بھی لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان ہیں۔