Monday, May 6, 2024

کراچی میں گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد

کراچی میں گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد
September 8, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے محمودآباد میں خاتون  پراسرارطور پرہلاک ہوگئی ،اریبہ کی گھر سے پھندا لگی لاش ملی، خاتون کے اہلخانہ نے قتل کا شبہ ظاہرکردیا،جس پر پولیس نے مقتولہ کے شوہر اور دوست کو حراست میں لےکر تفتیش شروع کردی،جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کےمطابق عریبہ  کےجسم پرتازہ زخم کے نشانات نہیں ہیں۔

محبت راس نہ آئی ، محمود آباد کے گھر میں خاتون عریبہ کی پھندہ لگی لاش ملی ، عریبہ نے چارماہ قبل پہلےشوہرسےخلع لینےکےبعد شمشاد سےشادی کی  تھی ۔شمشاد کی بھی عریبہ سے دوسری شادی تھی۔

عریبہ کےوالدین کاکہناہےکہ اس کی بیٹی نے خودکشی نہیں کی بلکہ اس کوقتل کیاگیاہے۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش اور والدین کی جانب سےقتل کا شبہ ظاہرکئے جانےپرعریبہ کےشوہر شمشاد اور اس کےدوست سعد کوحراست میں لےلیاہے ۔

دوسری جانب عریبہ کا پوسٹ مارٹم  کرنےوالی ڈاکٹر ذکیہ کا کہناہےخاتون کی موت خودکشی ہے یا قتل کہنا قبل از وقت ہے کیونکہ اس کے جسم پرتازہ زخم کےنشانات نہیں ہیں تاہم پرانے زخم کےنشانات موجود ہیں۔کیمیکل ایگزامن کے لئے نمونے حاصل کرلئے ہیں، جس کی رپورٹ چوبیس گھنٹوں بعد موصول ہوگی۔

رپورٹ آنے کے بعد خودکشی یا قتل کا فیصلہ ہوسکے گا ۔