Friday, May 10, 2024

کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری، سامان کی ترسیل رک گئی

کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری، سامان کی ترسیل رک گئی
January 7, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے، ہیوی گاڑیوں کا پہیہ جام ہونے سے کراچی سے اندرون ملک سامان کی ترسیل بھی رک گئی۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے حکومت ہمارے مسائل حل کرنے کےلئے سنجیدہ نہیں ہے۔ گڈز ٹرانسپورٹرز آج ریلی بھی نکالیں گے۔ ترجمان گڈز ٹرانسپورٹرز امداد نقوی کا کہنا ہے کہ ایکسل لوڈ لمٹ قانون کا نفاذ ٹرانسپورٹرز کی اولین ترجیح ہے، گڈز ٹرانسپورٹرز بھاری جرمانوں کے نوٹیفکیشن کو لوٹ مار سمجھتے ہیں۔ ترجمان گڈز ٹرانسپورٹرز نے مزید  کہا کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔