Sunday, September 8, 2024

کراچی میں گٹر سیاست نے سوشل میڈیا پر نیا رخ اختیار کر لیا

کراچی میں گٹر سیاست نے سوشل میڈیا پر نیا رخ اختیار کر لیا
January 12, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں سیاست نےسوشل میڈیا پرچلائےجانےوالی ایک مہم کی وجہ سےنیارخ لےلیا ہے گڑسیاست کی وجہ سے کراچی حالتِ گند میں ہے اورسیاسی کھینچاتانی کاخمیازہ عوام کوبھگتنا پڑرہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیروں اورکھلے مین ہولزکا معاملہ حل نہ ہوا تو عالمیگرخان نامی سیاسی کارکن نے سوشل میڈیا پر مہم کاآغازکردیا فکس اِٹ کےنام سے چلنے والی اس مہم میں عالمگیرخان نےسپرے پینٹ اٹھایااورگٹروں کے اردگردنشان لگا کرساتھ ہی وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی تصویربناڈالی۔ مہم کواتنا پسند کیا گیا کہ اسے سوشل میڈیا پراچھی خاصی پذیرائی حاصل ہوگئی ساتھ ہی شہرمیں کچرہ کنڈیوں کامسئلہ بھی کافی گھمبیرہوگیا اورلوگوں نےاحتجاج کا راستہ اپنالیا۔ سندھ کی حکمران جماعت کےرہنماؤں اوروزراء نےاسےحکومت کے خلاف سازش قراردیاتواپوزیشن کہتی ہے کہ حکومت نے عوام کے مسائل حل نہیں کرنےتواس نے کیا کرنا ہے۔ کھلے مین ہولزکامسئلہ ہویاکچرہ کنڈیوں کا سیاست دانوں کی لڑائی میں عذاب عوام کو ہی بھگتنا پڑرہا ہے ن لیگ کےسینیٹرمشاہد اللہ خان نے کراچی کی حالت پر برجستہ جملہ کسا ہے کہ ملک حالتِ جنگ میں ہے اورکراچی حالتِ گند میں ہے۔